Sunday, 11 August 2024

وہ اک سجدہ علی کا جس سے مولا نے اٹھایا سر

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت

وہ اک سجدہ علیؑ کا


وہ اک سجدہ علیؑ کا

جس سے مولا نے اٹھایا سر

تو چہرہ خون سے تر تھا

مِرے مولاؑ

قسم کعبے کے رب کی کھا کے

اپنی کامیابی کا

بلیغ اعلان کرتے تھے

یہ وہ سجدہ تھا جس نے

درمیان حق و باطل

وہ سرحد کھینچ دی کہ تاقیامت

حق کو باطل سے ملانے کی

کوئی کوشش بھی

بار آور نہیں ہو گی


شبیہ حیدر

No comments:

Post a Comment