Sunday, 11 August 2024

ازل کا مرقع ابد کا پیام

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت

مسدس در مدح سرور کائناتﷺ


ازل کا مرقع ابد کا پیام

ثبوت شعور خواص و عوام

ہر اک کے لیے واجب احترام

وہ پہلا بشر مصطفیٰﷺ جس کا نام

تصدق میں اس کے جہاں بن گیا

زمیں بن گئی آسماں بن گیا


زبور و توریت و انجیل سے

خدا سے پیمبرﷺ سے جبریل سے

ہوئے لوگ آگاہ تفصیل سے

مگر دور تھے حسن تکمیل سے

سجا کر کلیجہ میں قرآن کو

صدا دی پیمبرﷺ نے انسان کو


وہ قرآن سامت کی نیرنگیاں

حدیث محبت پیام جہاں

اصول و ضوابط کے واحد نشاں

خدا کا قلم مصطفیٰﷺ کی زباں

بشر تا بشر موج ہستی میں ہے

جو اس سے جدا ہے وہ پستی میں ہے


شمیم امروہوی

No comments:

Post a Comment