Monday, 5 August 2024

حضور مجھ کو اجالا عطا کیا جائے

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت 


دیارِ شب ہوں سحر آشنا کِیا جائے

حضورﷺ مجھ کو اُجالا عطا کیا جائے

حضورﷺ مدح کی توفیق چاہتا ہوں میں

حضورﷺ نعت کا مصرع عطا کیا جائے

یہ آرزو ہے کہ پڑھتا رہوں درود و سلام

مجھے مواجہ پہ مِدحت سرا کیا جائے

میں چاہتا ہوں کہ مدفن مِرا مدینہ ہو

حضورﷺ خواب کو خوابِ رسا کیا جائے

ملے جو اِذن مودّت کے باب میں احمد

یہ دل نثارِ درِ مصطفیٰﷺ کیا جائے


عتیق احمد

No comments:

Post a Comment