Monday, 5 August 2024

ڈھونڈ کے لائے کوئی کیا بے مثال

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


 ڈھونڈ کے لائے کوئی کیا بے مثال

آپﷺ کا چہرہ ہے چہرہ بے مثال

مصطفیٰﷺ زہراؑ علیؑ حسنینؑ ہیں

پنجتن کا کُل گھرانہ بے مثال

میری آنکھوں میں ہے گریے کی نمی

اور میرے دل کا کعبہ بے مثال

یہ دیا ہم کو ملا ہے ضو فشاں

آپؐ کا اسوہ ہے اسوہ بے مثال

نور والے ہو گئے ہیں راہبر

روشنی والا ہے رستہ بے مثال

وہ جو انعمتَ علیھم ہو گیا

یا نبیؐ ہے تیرا رستہ بے مثال

نُور چشمِ مصطفیٰﷺ نے کر دیا

کربلا کے بن میں سجدہ بے مثال

زلف کس کی ہو گئی واللیل ہے

والضحٰی کس کا ہے چہرہ بے مثال


 رافع بخاری

No comments:

Post a Comment