عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
تیری عظمت کے ملے اور نشاں تیرے بعد
اور بھی میٹھا ہوا تیرا کنواں، تیرے بعد
وہ ہو مکہ کہ مدینہ، اے حیا دار سخی
کوئی تجھ سا نہ وہاں تھا نہ یہاں، تیرے بعد
امن کی آخری دیوار گری ہو جیسے
ہر طرف پھیل گئے شور و فغاں، تیرے بعد
تیری خاموش شہادت سے بغاوت نہ رکی
اے غنی، تنگ ہوا ہم پہ جہاں تیرے بعد
شورشیں شہرِ مدینہ میں چلی آئی ہیں
کشمکش میں ہے علیؑ جاؤں کہاں تیرے بعد
طیبہ و کوفہ و صفین لہو رنگ ہوئے
کربلا تک نہ ملی ہم کو اماں تیرے بعد
پہلے قرآں کی تلاوت میں گئی جان تِری
پھر ہوا نیزے پہ قرآن بیاں، تیرے بعد
ابوالحسن خاور
No comments:
Post a Comment