کیا سناؤں کہانی عورت کی
کس نے دیکھی اداسی عورت کی
میں نے دیکھا ہے ایک بیوہ کو
کیسے گزری جوانی عورت کی
پہلے رانی بتایا سب نے پھر
چھین لی حکمرانی عورت کی
ان کی آنکھوں میں عشق ہوتا ہے
آدمیت دِوانی عورت کی
میں اسے جانور ہی بولوں گا
جس نے عزّت اتاری عورت کی
لوگ سارے برائی دیکھتے ہیں
کس نے دیکھی بھلائی عورت کی
رمیز واحد میرٹھی
No comments:
Post a Comment