Monday, 5 August 2024

نئے نصاب نئے باب دیکھنے آئے

 نئے نصاب نئے باب دیکھنے آئے

مرے مزاج کے وہ خواب دیکھنے آئے

میں جھیل بن گیا آخر تِری محبت میں  

کہ مجھ میں تُو کبھی مہتاب دیکھنے آئے

ہمیں سکون سے آتی تھی نیند گاؤں میں

اگرچہ شہر میں ہم خواب دیکھنے آئے

پھر ایک لہر اٹھی ساتھ لے گئی سب کو

وہ بے خبر تھے جو سیلاب دیکھنے آئے

وہ جس کو دیکھتے ہی لوگ سانپ بن گئے تھے

پلٹ کے آپ وہی خواب دیکھنے آئے

میں جن کی آخری امید تھا مجھے عادس 

خراب وقت میں شاداب دیکھنے آئے


امجد شبیر عادس

No comments:

Post a Comment