رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کی شاہکار شاعری کا خزانہ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
دیکھنے سے بھی میلا ہوتا ہے
اس گلی میں اک ایسا چہرہ ہے
میرا وقت اچھا ہی رہے گا دوست
میرے ماتھے پہ اس کا بوسہ ہے
کس کی صحبت میں دن گزرتے ہیں
رنگ غزلوں میں صاف دکھتا ہے
چھٹ رہی ہے اداسی پیڑوں کی
دیکھو جنگل میں کون آیا ہے
وقار حیات
No comments:
Post a Comment