Saturday, 2 November 2024

آشنا سب سے ہے زمانے میں

 آشنا سب سے ہے زمانے میں

ہوش کتنا ہے اس دِوانے میں

سب ہیں اونچے محلات کے شیدائی

کون آئے غریب خانے میں

کس قیامت سے ہم گزرتے ہیں

تیری محفل سے اٹھ کے جانے میں

کتنی صدیاں لگیں ہمیں ہمدم

تیرے دل کے قریب آنے میں

اپنی دنیا اجاڑ لی ہم نے

تیرا ویراں نگر بسانے میں

اک تمنا جو بے ارادہ پلی

"حسرتوں کے یتیم خانے میں"

درد ہے درد کے سوا کیا ہے

عشق کے بے کراں خزانے میں

تم نہیں جو ہمارے ساتھ سرور

پھر رکھا کیا ہے اس زمانے میں


قمر سرور

No comments:

Post a Comment