Sunday, 3 November 2024

مرے ماں باپ قرباں ہوں محمد پر الٰہی

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


 مِرے ماں باپ قُرباں ہوں محمدﷺ پر الٰہی

فِدا اُمت کے انساں ہوں محمدﷺ پر الٰہی

تجھے ہے واسطہ تیری ہی عظمت کا خدایا

کہ رائج ہو عقیدہ انﷺ کی سُنت کا خدایا

ہم انﷺ کے ذکر سے توحید کی بُنیاد رکھیں

یہ انﷺ کا حکم ہے در پر تِرے فریاد رکھیں

اُسے روزِ قیامت ہو نصیب انﷺ کی شفاعت

جسے اس زندگی میں شِرک و بِدعت سے ہو نفرت

محمدﷺ کی محبت میں اجل آ جائے یا رب

تِری توحید کا بادل یہاں چھا جائے یا رب


عمران سیفی

No comments:

Post a Comment