حرف دریا ہے دل سمندر ہے
پیاس پھر بھی مِرا مقدر ہے
تم کہاں تک مجھے سنبھالو گے
راہ میں ہر قدم پہ ٹھوکر ہے
میرے آنسو کو ایک اک قطرہ
اپنی اپنی جگہ سمندر ہے
دل میں روشن ہے جو چراغ حق
اس کا قد چاند کے برابر ہے
لفظ کی سادگی ہے اس کا لباس
نُدرتِ فن غزل کا زیور ہے
سیکڑوں رِند اس میں ڈُوب گئے
کتنا گہرا قمر یہ ساغر ہے
قمر سیوانی
No comments:
Post a Comment