جب کبھی ان سے بات ہوتی ہے
وجد میں کائنات ہوتی ہے
جب بھی آتی ہے اس کو انگڑائی
چاندنی حسن ذات ہوتی ہے
جب تلک کوئی ہم کنار نہ ہو
زندگی بے ثبات ہوتی ہے
میری تنہائیوں میں ساتھ مرے
ایک تیری ہی ذات ہوتی ہے
رات کو آ کے بام پر دیکھو
روشنی شش جہات ہوتی ہے
اعتبار وفا نہیں احمر
حسن کی یہ بھی گھات ہوتی ہے
نصیر احمر
No comments:
Post a Comment