عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
ثنا بیان کروں تیری مِری مجال نہیں
کہ صدیاں چاہیے لکھنے کو مہ و سال نہیں
تخیلات کی جنبش بھی تیری مرضی پر
مِرا خیال بھی آخر مِرا خیال نہیں
جہاں بھی ٹہرے نظر تیرا جلوہ پائے ہے
تُو لا زوال ہے ہر گز تِرا زوال نہیں
حکومتیں ہیں دو عالم کی تیرے جلووں سے
مثال یہ ہے کہ تیری کوئی مثال نہیں
عطا ہے تیری، قلم تیرا، فکر بھی تیری
کمالِ فن میں مِرے کوئی بھی کمال نہیں
امین! اس کا کرم ہو تو ہر سفر آساں
وجود خاک کے پُتلے کا پائمال نہیں
عنایت امین
No comments:
Post a Comment