دیا ہوں میں لیکن ہوا چاہتا ہوں
کہ اک بے وفا سے وفا چاہتا ہوں
جو تیری نگاہوں کے جیسا نشہ دے
میں ایسا کوئی مے کدہ چاہتا ہوں
تمہاری محبت کے صدقے میں جانا
میں دل کے مرض کی دوا چاہتا ہوں
وہ جس کے سبب زندگی زندگی ہو
میں ایسا کوئی رہنما چاہتا ہوں
شہید محبت کا عنوان لے کر
رہ عشق میں مرتبہ چاہتا ہوں
طارف نیازی
No comments:
Post a Comment