عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
عیاں نور مقدم ہو گیا حسن مؤخر سے
نمایاں ہو گئی ذاتِ احد شکلِ پیمبر سے
محبت مجھ کو ہو تجھ سے تِرے پیارے پیمبر سے
خداوندا! علی و فاطمہ، شبیر و شبر سے
کہیں طہٰ، کہیں یٰسیں، کہیں ہے سورۂ کوثر
کلام اللہ کا ہر پارہ پُر ہے نعتِ سرور سے
حقیقت میں وہی مومن ہے جو ہے ان کا شیدائی
مکمل دیں ہے، بوبکر و عمر، عثمان و حیدر سے
مجلّٰی خود بخود ہونے لگا ثابت! یہ میرا دل
ہوئی وابستگی جب شہِ مقبول انورﷺ سے
ثابت خیرآبادی
No comments:
Post a Comment