Wednesday, 18 December 2024

مخزن علم بے کراں تم ہو

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


 مخزن علم بے کراں تمﷺ ہو

کنت و کنزن کے رازداں تم ہو

صاحبِ روحِ کُن فکاں تم ہو

وجہِ تخلیقِ دو جہاں تم ہو

ایک روشن چراغ ہو جیسے

سارے عالم میں ضو فشاں تم ہو

ابتداء تم سے، انتہا تم پر

یعنی شہکارِ دو جہاں تم ہو

رہبروں کے بھی راہبر ہو تم

پیشوائے پیمبراں تم ہو

جس کا شاہد کلامِ ربّانی

با خدا! وہ دقیقہ داں تم ہو

ربطِ معبود و عبد ہے تم سے

خلق و خالق کے درمیاں تم ہو


کلیم سرونجی

No comments:

Post a Comment