عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
امت کے رہنما تم مولا مدینے والے
طوفاں میں ناخدا تم مولا مدینے والے
ہر لب کی ہو دعا تم مولا مدینے والے
ہر غم میں آسرا تم مولا مدینے والے
نازاں ہے تم پہ امت، تم ہو سراپا رحمت
مومن کا آئینہ تم مولا مدینے والے
بے شک تمہیں سے پائی غارِ حِرا نے عظمت
قرآن کی صدا تم مولا مدینے والے
تم کو خدا نے بخشی افلاک پر رسائی
ہو رب کے آشنا تم مولا مدینے والے
ہم عاصیوں کو دو گے محشر میں بھی پناہیں
رحمت کی انتہا تم مولا مدینے والے
ہے راگ کے لبوں پر خاموش مدعا بھی
ہو راز آشنا تم مولا مدینے والے
صفیہ راگ علوی
No comments:
Post a Comment