Tuesday, 31 December 2024

بازار محبت میں شرمندہ شرافت ہے

 بازارِ محبت میں شرمندہ شرافت ہے

پھُولوں کی نمائش ہے خُوشبو کی تجارت ہے

ہنستے ہوئے گُلشن کو پل بھر میں رُلا ڈالے

آوارہ ہواؤں میں ایسی بھی مہارت ہے

تعمیر کا جذبہ بھی، تخریب کا نقشہ بھی

یہ شوقِ شہادت ہے، یا ذوقِ بغاوت ہے

بُجھتے ہوئے انگارے پیغام یہ دیتے ہیں

شعلوں سے اُلجھنے کی شبنم میں جسارت ہے

اوقات کی حد سے وہ آگے نہیں بڑھ سکتا

قسمت کی ہتھیلی پر روشن یہ عبارت ہے

اشعار اثر میرے منسوب اسی سے ہیں

جس فکر رسا کی بھی انگڑائی قیامت ہے


اثر نظامی

No comments:

Post a Comment