دل کو تو بہلاتا ہے💗
رنج خوشی سے اچھا ہے
پیار سے جس نے بخشا ہے
اس کا غم اب میرا ہے
روپ کی دولت سستی ہے
پیار کا سونا مہنگا ہے
خوشیوں کا ہے مول بہت
غم کا سودا سستا ہے
دنیا میں انساں کی حیات
صرف ہوا کا جھونکا ہے
یادوں کی اک ڈور پہ بس
تیرا میرا رشتہ ہے
فرقت کے غم میں تیری
یہ دل❤ تنہا جلتا ہے
چھوڑئیے اس کی فکر صبا
اس نے تمہیں کب سمجھا ہے
صبا بلگرامی
No comments:
Post a Comment