Monday, 23 December 2024

چند یادوں کے درمیاں ہو گا

 چند یادوں کے درمیاں ہو گا

تیرا قصہ وہاں بیاں ہو گا

تیرے احساس کا جو جادو ہے

میری غزلوں سے وہ عیاں ہو گا

جس نے روشن کریں میری راتیں

وہ مرا چاند اب کہاں ہو گا

آ کے اک بار دل میں جھانک میرے

تُو ہی اس میں کہیں نہاں ہو گا

جب وہ بچھڑے گا میرے دل کا خوں

کاش پھیلا یہاں وہاں ہو گا

مجھ سے غزلیں اداس ہیں کاشف

آج پھر درد رائیگاں ہو گا


کاشف کاش قنوجی

No comments:

Post a Comment