Tuesday, 24 December 2024

خدا کے گھر میں خدا کے سوا نہ تھا کچھ بھی

 خدا کے گھر میں خدا کے سوا نہ تھا کچھ بھی

مِری دعا کے لیے راستہ نہ تھا کچھ بھی

مِرے خلاف زمانے کو وہ نہ کر پایا

مِری برائی میں شاید برا نہ تھا کچھ بھی

ملا تھا وہ مجھے کل شب بہت ہی عجلت میں

میں سوچتا ہوں مجھے سوچنا نہ تھا کچھ بھی

وہ ایسے وقت مِرا ساتھ دینے آئی اتھا

وہ جب کسی بھی طرح کام کا نہ تھا کچھ بھی

نہ کچھ رہے گا مِرے بعد اس جگہ کشور

کہ مجھ سے پہلے کبھی اس جگہ نہ تھا کچھ بھی


صلاح الدین کشور کولاری

No comments:

Post a Comment