Wednesday, 25 December 2024

نئی انجیل اپنے لیے زندگی کی دعا مانگیں

 نئی انجیل


اور اب جب کہ

ہم میں سے ہر ایک حواری

اپنے اپنے عیسیٰ کو صلیب پر ٹنگا دیکھ کر

مطمئن گھر لوٹا ہے

وقت کا تقاضا یہی ہے کہ ہم

اپنے اپنے عیسیٰ کی تصویریں

اپنے اپنے کلیسا میں آویزاں کر کے

اپنے لیے

زندگی کی دعا مانگیں


نذیر آزاد

No comments:

Post a Comment