Tuesday, 24 December 2024

اس سے زیادہ کیا کہوں مولیٰ کی شان میں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


اس سے زیادہ کیا کہوں مولیٰ کی شان میں

پیدا ہوئے ہیں آپ خدا کے مکان میں

جب سے پڑھا قصیدہ ہے مولیٰ کی شان کا

طاقت سی آ گئی ہے مِرے جسم و جان میں

مشکل کشا ہیں آتے ہیں مشکل کشائی کو

ان کو پکارے کوئی کسی بھی زبان میں

کرنے لگے طواف فرشتے مکان کا

میں ذکر کر رہا تھا علیؑ کا مکان میں


طارف نیازی

No comments:

Post a Comment