شمع دل کی جلا لیجیے
روشنی میں نہا لیجیے
اشک میرے شرارے بنے
آپ دامن بچا لیجیے
ہے ضرورت مجھے پیار کی
آپ اپنا بنا لیجیے
ہم نے دیکھے ہیں دار و رسن
ہم سے درس وفا لیجیے
آپ کو پھر شکایت نہ ہو
دوستی آزما لیجیے
اے صبا آ رہا ہے کوئی
اپنے آنسو چھپا لیجیے
صبا بلگرامی
No comments:
Post a Comment