Saturday, 21 December 2024

ذکر خیر الوریٰ ہے اور میں ہوں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ذکر خیر الوریٰ ہے اور میں ہوں

خوشبوؤں کی فضا ہے اور میں ہوں

کیسی تسکین مل رہی ہے مجھے

آگے نُورِ خدا ہے اور میں ہوں

آپﷺ کے شہر میں پہنچنے کا

شوق بے انتہا ہے اور میں ہوں

نُور ہی نُور ہے خیالوں میں

روضۂ مصطفیٰؐ ہے اور میں ہوں

روز و شب میں کلیم ابھی ان کا

تذکرہ جا بجا ہے اور میں ہوں


کلیم طاہری

کے اقبال احمد

No comments:

Post a Comment