Saturday, 28 December 2024

وابستہ ہو گئے ہیں ترے آستاں سے ہم

 وابستہ ہو گئے ہیں تِرے آستاں سے ہم

اٹھے تو جان دے کے اٹھیں گے یہاں ہم

تقسیم بادہ میں ہے یہ تخصیص کس لیے؟

موقع ملا تو پوچھیں گے پیرِ مغاں سے ہم

ترتیب دے چکے ہیں محبت کی داستاں

یہ سوچتے ہیں ان کو سنائیں کہاں سے ہم

ان سے ملے نظر تو سنا دیں نگاہ سے

وہ داستاں جو کہہ نہیں سکتے زباں سے ہم

پائیں اگر اشارہ تمہاری نگاہ کا

جنت اتار لائیں ابھی آسماں سے ہم

ممکن ہے تیرا جلوہ نظر آ سکے ہمیں

ہٹ جائیں آپ خود ہی نہ کیوں درمیاں سے ہم

موسیٰ ہوا ہے جب سے حقیقت کا نکشاف

رہتے ہیں دور سرحدِ وہم وگماں سے ہم


محمد موسیٰ ساگری بھوپالی

No comments:

Post a Comment