عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
نسبتِ آقاﷺ سے سب نامی گرامی ہو گئے
فارسی، عربی ہوئی، رومی و شامی ہو گئے
حضرتِ حسان کا صدقہ ملا سرکارﷺ سے
حافظ، سعدی ہوئے، عطار و جامی ہو گئے
ہیں جنید و بایزید و شبلی و معروف بھی
نام سے نسبت ہوئی، خسرو نظامی ہو گئے
جب ہوا جلوہ فگن دنیا میں وہ ماہِ عربﷺ
انس و جن، حور و ملک شیدا تمامی ہو گئے
با خدا سب پر ہے فیضانِ محمدؐ مصطفیٰﷺ
جو بھی بغدادی ہوئے، چشتی نظامی ہو گئے
نقش پائے مصطفیٰؐ سے جن کو تابانی ملی
وہ دوامی ہو گئے، بے شک دوامی ہو گئے
اہلِ دنیا کی حمایت اس کو حاصل ہو نہ ہو
جس کے اے رضواں! شہِ کونینؐ ہو گئے
ڈاکٹر رضوان الرضا
No comments:
Post a Comment