عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
محمدﷺ سے کیا سلسلہ مل گیا
💞خدا جانتا ہے خدا مل گیا💞
پتہ کُوئے احمدﷺ کا کیا مل گیا
مجھے گوہرِ مدعا مل گیا💞
انہی کے ہے قبضے میں دنیا و دیں
نبیﷺ مل گئے تو خدا مل گیا
ملا ہر نبی کو جدا معجزہ
محمدﷺ کو ہر معجزہ مل گیا
جسے اپنا محبوب حق نے کہا ہے
ہمیں بھی وہی رہنما مل گیا
احمر لکھنوی
قاری انوارالحق
No comments:
Post a Comment