Wednesday, 18 December 2024

ملے ہیں لوگ زمانے میں بے اصول مجھے

 مِلے ہیں لوگ زمانے میں بے اصول مجھے

کِیا ہے صورت حالات نے ملول مجھے

جہاں سے صاحبِ کردار کوئی گزرا ہے

بہت عزیز ہے اس راستے کی دھول مجھے

جو حق کی راہ میں خود کو مٹانا جانتا ہو

پسند آتے ہیں اس شخص کے اصول مجھے

ملی ہیں مجھ کو وراثت میں کچھ عجب قدریں

سماج نے دئیے ہیں کاغذی سے پھول مجھے

صدائے حق مِرے دنیا میں دب گئی ہے مگر

نہیں شکست کسی طور بھی قبول مجھے

ہے جو بھی دل میں مِرے اس پہ ہو سکے ظاہر

ہر ایک بات کو دینا پڑا ہے طول مجھے

میں سوچتا تھا مِرا اس سے کوئی رشتہ نہیں

کسی کی یاد مگر کر گئی ملول مجھے


کرن سنگھ

No comments:

Post a Comment