نگری نگری پھرتا ہے آوارہ کون؟
میں اِکتارا ہوں تو ہے بنجارہ کون؟
میرے خوں میں آخر کیسی لذت ہے
اندر اندر لیتا ہے چٹخارہ کون؟
ساحل ساحل پوچھوں اپنے پانی سے
میں ہوں دریا تو ہے میرا دھارا کون؟
میں تو کمرے کے باہر اس سوچ میں ہوں
میرے بستر پر ہے پارہ پارہ کون؟
رونق میرے لفظوں کے پر جلتے ہیں
میرے لب پر رکھتا ہے انگارا کون؟
رونق نعیم
No comments:
Post a Comment