Thursday, 9 January 2025

سارے گلشن میں مرا کوئی بھی دم ساز نہیں

 سارے گلشن میں مِرا کوئی بھی دم ساز نہیں 

چلتے پھرتے ہیں یہ سائے مگر آواز نہیں 

یہ حقیقت ہے کھلی اس میں کوئی راز نہیں 

تُو وہی ہے مگر اسلاف کے انداز نہیں 

بے نیاز آج بھی چشم کرم انداز نہیں 

غم نہ کر تو در مے خانہ اگر باز نہیں 

ساز ہر دور میں بنتے ہیں تقاضوں کے تحت 

ساز ہستی ہو نیا پھر بھی نیا ساز نہیں 

اس حقیقت کو سمجھتے ہیں سمجھنے والے 

راز فطرت ہے یہ انسان مگر راز نہیں 

ہے وہ اس درجہ مکرم کہ نہیں جس کا حساب 

خالق کون و مکاں ہے بت طناز نہیں 

سربلندی ہمیں مل سکتی ہے لیکن اے غبار

آج ملت کے جوانوں میں تگ و تاز نہیں


غبار کرتپوری

قاضی التفات حسین انصاری

No comments:

Post a Comment