Thursday, 2 January 2025

بن مرا ہمسفر سوچ کر دیکھ کر

 بن مِرا ہمسفر سوچ کر دیکھ کر

ساتھ دے پر مِری رہگزر دیکھ کر

اپنا ماضی بہت یاد آیا مجھے

سبز پتہ کوئی شاخ پر دیکھ کر

میں نے بھی چار دن زندگی کی تو تھی

یاد آیا مجھے ایک گھر دیکھ کر

چاندنی رات پھر چاندنی رات ہے

بے مزہ ہو گیا ہوں سحر دیکھ کر

عشق پر میرا ایمان پختہ ہوا

اپنی جانب کسی کی نظر دیکھ کر

دوست مجھ کو کوئی ایسی جلدی نہیں

چل رہا ہوں میں اپنا سفر دیکھ کر


کنور امتیاز احمد

No comments:

Post a Comment