Thursday, 2 January 2025

سرخی شب سیہ پہ لگا کر بھی دیکھیے

 سرخی شب سیہ پہ لگا کر بھی دیکھیے

جُوڑے میں اس کے پھُول سجا کر بھی دیکھیے

شعلہ کسی کے قُرب کا لپکے ہے بار بار

اس آگ میں بدن کو جلا کر بھی دیکھیے

آتش کدے کے پاس سے اُٹھیے گا بھی ذرا

ٹھنڈی ہوا کا لطف اُٹھا کر بھی دیکھیے

بیدار ہو کے دیکھیے خوابوں کا ارتعاش

پتھر کو پانیوں پہ گِرا کر بھی دیکھیے

اب تک ہے درج اس پہ جہانگیر اس کا نام

دل کے ورق کو آپ اُٹھا کر بھی دیکھیے


علیم جہانگیر

No comments:

Post a Comment