عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
مُدت سے مِرے دل میں بس ایک تمنا ہے
میں جا کے مدینے میں مر جاؤں تو اچھا ہے
کعبہ مِرا دل ہے، اور جاں ہے مدینے میں
عاصی پہ بڑا یا رب! احسان یہ تیرا ہے
اس کے درِ اقدس کی تو مجھ کو گدائی دے
جو رحمتِ عالم ہے، محبوب بھی تیرا ہے
عاصی ہوں کرم مجھ پہ اے رحمتِ عالم! ہو
پھر اشکِ ندامت سے دامن مِرا بھیگا ہے
برجیس! یہ خواہش ہے ہو جاؤں فدا ان پر
جن آنکھوں نے روضہ کو سرکارؐ کے دیکھا ہے
برجیس طلعت نظامی
No comments:
Post a Comment