Monday, 13 January 2025

لے گئی دور مجھے گھر سے جدائی تیری

 لے گئی دور مجھے گھر سے جُدائی تیری

پھر بھی اُتری نہ مِرے سر سے جدائی تیری

میں جہاں ڈُوب گیا، ڈُوب گیا اُبھرا نہیں

یعنی گہری ہے سمندر سے جدائی تیری

جانے والے میں تُجھے یاد کیے جاتا ہوں

چُنتا رہتا ہوں میں بستر سے جدائی تیری

شام ڈھلتی ہے تو آواز مجھے دیتی ہے

میرے پیمانے کے اندر سے جدائی تیری

اب مِرے زخم دوا بننے لگے ہیں محبوب

کاٹ دی وقت کے خبجر سے جدائی تیری


محبوب صابر

No comments:

Post a Comment