عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
میرے آقاؐ مِرے غمخوار ذرا ایک نظر
ہوں مصیبت میں گرفتار ذرا ایک نظر
حال پہ میرے بھی فرمائیں کرم بہرِ خدا
آپﷺ ہیں مالک و مختار ذرا ایک نظر
ٹھوکریں کھاتی ہوئی آپؐ کے در تک آئی
ایک مجبور گُنہ گار ذرا ایک نظر
مجھ کو پھر گردشِ آفات نے گھیرا ہے حضورؐ
میں ہوں رحمت کی طلبگار ذرا ایک نظر
اب تو ہو جائے یہ خواہش مِری پوری آقاؐ
کب سے ہے حسرتِ دیدار ذرا ایک نظر
بحرِ عصیاں میں ہوں طوفاں کے مقابل تنہا
کوئی کشتی ہے نہ پتوار ذرا ایک نظر
برجیس طلعت نظامی
No comments:
Post a Comment