Tuesday, 14 January 2025

ذکر رسول پاک سے راحت ملی مجھے

  عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ذکر رسول پاکﷺ سے راحت ملی مجھے

کیسی سکونِ قلب کی دولت ملی مجھے

جانا ہے جن کو جائیں وہ جنت میں خلد میں

قُربِ رسول پاکﷺ میں جنت ملی مجھے

دیوانگئ حُبِ نبیﷺ کا ہے معجزہ

ہر دو جہاں میں اتنی جو عزت ملی مجھے

ہوں خاکِ پائے شیدۂ ابرارِ دو سراﷺ

ذرہ ہوں آفتاب کی عظمت ملی مجھے

پا جاؤں رازِ زیست یہ کب تھی میری مجال

انؐ کا کرم کہ چشمِ حقیقت ملی مجھے

سرکارﷺ کو تھا ناز فقیرانہ حال پر

کتنا ہوں خوش نصیب کہ غربت ملی مجھے

قسمت پہ میری رشک سکندر کو ہے اسد

محبوبِ کردگار کی اُلفت ملی مجھے


اسعد مجددی اسد

اسعد احمد مجددی

No comments:

Post a Comment