Sunday, 5 January 2025

دنیا الٹی ادا سمجھتی ہے

 دُنیا اُلٹی ادا سمجھتی ہے

بے وفا کو وفا سمجھتی ہے

کرب و چیخ اور پُکار کو دُنیا

اب خُوشی کی صدا سمجھتی ہے

ایسی ہستی ہے آج بھی موجود

جو بھلوں کو بھلا سمجھتی ہے

بے حیائی کو مغربی تہذیب

آج شرم و حیا سمجھتی ہے

درد اپنا بیان کرتے ہیں

اس کو دُنیا گِلہ سمجھتی ہے

آسماں کو کلیم! یہ دُنیا

صرف نیلی رِدا سمجھتی ہے


کلیم طاہری

کے اقبال احمد

No comments:

Post a Comment