آئینہ ساز ہاتھوں کا آئینہ صاف کر
میں ہوں پسِ غبار مِرا انکشاف کر
کیا کچھ نہیں اُداس گھروں میں تِرے لیے
جنگل کو جانے والے! کبھی اعتکاف کر
جس کا ہُوا ہے قتل، وہ اک آفتاب تھا
سرزد ہوئی ہے تجھ سے خطا اعتراف کر
اندازہ کیا لگے کہ سبھی خُوش لباس ہیں
گر دیکھنا ہے میل دِلوں کا طواف کر
دے گی تجھے نہ راہ یہ چٹان عُمر بھر
یا پھیر لے بہاؤ کا رُخ یا شگاف کر
نور پیکر
No comments:
Post a Comment