Saturday, 4 January 2025

وہ خدا کا نہیں بندگی کا نہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


وہ خدا کا نہیں بندگی کا نہیں

جو نبیؐ کا نہیں وہ کسی کا نہیں

جس نے سمجھی نہیں عظمتِ مصطفیٰؐ

وہ علی کا نہیں، وہ ولی کا نہیں

فرش تا عرش ہیں حکمراں آپؐ ہی

یہ زمانے میں رُتبہ کسی کا نہیں

جس کے دل میں جلے شمع ایمان کی

اس کو احساس کچھ تیرگی کا نہیں

جس کے سر پر نہ ہو دامنِ مصطفیٰؐ

کوئی اس کا نہیں، وہ کسی کا نہیں

کوئی کیا ہو گا اس کے مقابل صبا

جب کہ سایہ ہمارے نبیؐ کا نہیں


صبا بلگرامی

No comments:

Post a Comment