میری رُسوائی ہے کہ شہرت ہے
جو بھی ہے آپ کی بدولت ہے
آئینہ سامنے ہے، وہ بھی ہیں
کیا کہوں کون خوبصورت ہے
خواہشوں کا اگر غلام نہ ہو
آدمی فخرِ آمدمیت ہے
لوگ کہتے ہیں جس کو گھر میرا
در حقیقت مزارِ حسرت ہے
دوسروں کے جو غم کو اپنا لے
بس وہی لائقِ محبت ہے
برجیس طلعت نظامی
No comments:
Post a Comment