Saturday, 11 January 2025

حاصل کو تشنگی کا مقدر لکھوں گا میں

 حاصل کو تشنگی کا مقدر لکھوں گا میں

اب ریگزارِ جاں کو سمندر لکھوں گا میں

لوں گا جمالیات میں اپنے ضمیر سے

سنگِ سیاہ کو بھی گُلِ تر لکھوں گا میں

مجھ کو جو ڈھونڈ لائے میں اس کا غلام ہوں

اک دن یہ اشتہار سڑک پر لکھوں گا میں

برفیلی رات میں کسی قالین سبز پر

اس مرمریں بدن کو صنوبر لکھوں گا میں

اے دوست! اپنے فرض سے غافل نہیں ہنوز

سویا تو آدھی رات کو اٹھ کر لکھوں گا میں

ڈکشن تو ایک ہی ہے غزل کا، مگر نظام

جپتے رہیں گے لوگ وہ منتر لکھوں گا میں


نظام الدین نظام

No comments:

Post a Comment