عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
ذکر احمدؐ کی گویا کہ محفل ہے یہ
کیا سعادت بھری دیکھ منزل ہے یہ
تذکرہ ہے یہاں سیرتِ پاکﷺ کا
زیست کا مدعا اور حاصل ہے یہ
ہر مسلمان ہے خاکِ پائے رسولﷺ
نا خدا بھی یہی اور ساحل ہے یہ
اتباعِ رسولِ خداﷺ کیجیے
فرض ہر مرد بالغ و عاقل ہے یہ
ذکرِ سرکارﷺ ہر دم کیے جا اسد
حکمِ رب، حکمِ قُرآنِ کامل ہے یہ
اسعد مجددی اسد
اسعد احمد مجددی
No comments:
Post a Comment