Sunday, 2 February 2025

اللہ مہرباں ہے محمد کے شہر میں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


اللہ مہرباں ہے محمدﷺ کے شہر میں

ہر شخص شادماں ہے محمدﷺ کے شہر میں

کیا رت ہے کیا سماں ہے ہے محمدﷺ کے شہر میں

ہر چیز نعت خواں ہے محمدﷺ کے شہر میں

دنیا کے ساتھ ساتھ ملی آخرت کی خیر

انعامِ دو جہاں ہے محمدﷺ کے شہر میں

رحمت، کرم، خلوص، عنایت، نجات، فیض

اک بحرِ بیکراں ہے محمدﷺ کے شہر میں

یہ اپنی اپنی وسعتِ دامن کی بات ہے

رحمت رواں دواں  ہے محمدﷺ کے شہر میں

یا رب! تِرا کرم ہے جسے باریاب کر

منظر مگر کہاں ہے محمدﷺ کے شہر میں


منظر ہاشمی

No comments:

Post a Comment