ہاں! مکمل ہی تب ہوا ہوں میں
تیرے ہاتھوں سے جب بنا ہوں میں
سوچتا ہوں کہ جل نہ جاؤں کہیں
تُجھ کو چُھونے سے ڈر رہا ہوں میں
ایک ناقہ سوار کے پیچھے
وقت کے ساتھ چل رہا ہوں میں
شام اُتری ہوئی ہے چہرے پہ
شام کے وقت جل بُجھا ہوں میں
ایک آواز آئی "ہل مِن" کی
کرب میں لا کو چل پڑا ہوں میں
اُس کی آنکھیں خُدا کا مسکن تھیں
اُس کی آنکھوں میں رہ چکا ہوں میں
رافع بخاری
No comments:
Post a Comment