Friday, 1 August 2025

محفل مجلس کو رونا ہے

سوز دروں


 محفل مجلس کو رونا ہے

دیکھیں کس کس کو رونا ہے

کیا اپنا اور کون پرایا

اب تو جس تس کو رونا ہے

اہلِ دُول تو کچھ کر لیں گے

کیا پھر مفلس کو رونا ہے؟

دردِ جدائی ہنس کے بولا

شوق میں لامس کو رونا ہے

جرثومہ بد روہ سے چھوٹا

لیکن ذی حس کو رونا ہے

حیرانی ہے دیدہ وروں پر

کیا اب نرگس کو رونا ہے؟

کس نے اثر یہ آگ لگائی

تیلی ماچس کو رونا ہے


مرغوب اثر فاطمی

No comments:

Post a Comment