عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
آپ کی ذات ہے مدینے میں
جو بڑی بات ہے مدینے میں
جو میسر نہیں قرار یہاں
اس کی بہتات ہے مدینے میں
جس میں ہر خواب پورا ہوتا ہے
وہ حسیں رات ہے مدینے میں
ہر طرف جیسے خشک موسم ہے
اور برسات ہے مدینے میں
خوش گمانی نے جیت جانا ہے
درد کو مات ہے مدینے میں
آنکھ اوجھل ہوا ہوں قسمت سے
دل تو حضرات ہے مدینے میں
کیوں نہ کاسہ وہ چوم لوں عمران
جس کی خیرات ہے مدینے میں
عمران شریف
No comments:
Post a Comment