Thursday, 7 August 2025

اب کے میں روضۂ سرکار سے ہو آیا ہوں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


اب کے میں روضۂ سرکار سے ہو آیا ہوں

اتنا خوش بخت کہ دربار سے ہو آیا ہوں

اتنا سبزہ ہے طراوت نہیں جاتی دل سے

میں مدینے کے چمن زار سے ہو آیا ہوں

اب کوئی ایک بھی منظر نہ جچے آنکھوں میں

آپﷺ کے کوچہ و بازار سے ہو آیا ہوں

ایک غنچہ بھی سرِ شاخِ تکلّم نہ کھلے

جانے کس عالمِ اسرار سے ہو آیا ہوں

کاسۂ چشم مناظر سے بھرا ہے باسط

جب سے میں قریۂ انوار سے ہو آیا ہوں


سلمان باسط

No comments:

Post a Comment