Sunday, 3 August 2025

گرنے والی ہے بہت جلد یہ سرکار حضور

 گرنے والی ہے بہت جلد یہ سرکار حضور

ہاں نظر آتے ہیں ایسے ہی کچھ آثار حضور

کارواں یوں ہی بھٹکتا رہے ہر بار حضور

نیک نیت نہ ہوں گر قافلۂ سالار حضور

وہ جو از خود ہی بنے بیٹھے ہیں سردار حضور

وقت اک دن انہیں لائے گا سر دار حضور

خود کو دیتے ہیں وہ دھوکا یوں ہی بیکار حضور

جو خطاؤں کا نہیں کرتے ہیں اقرار حضور

سامنے آ کے رہے سچ سر بازار حضور

کوئی کتنا ہی کرے جھوٹ کا پرچار حضور


صبیح الدین شعیبی

No comments:

Post a Comment