Saturday, 2 August 2025

لکھ صل علی صل علی پہلے قلم سے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


لکھ صل علٰی، صل علٰی پہلے قلم سے

پھر عرض گزار اپنی شہنشاہِ اُممؐ سے

ہر عہد کا، ہر قسم کا ابلیس فنا ہو

لا حول ولا قوۃ لکھ اپنے قلم سے

ہے آپؐ کا ہر اسم اجالوں کی ضمانت

ہوتی ہے سحر سورۂ یاسین کے دم سے

اقرار ہے، اقرار ہے، سو بار ہے اقرار

توفیقِ نظر مجھ کو ملی بابِ حرم سے

چھایا ہے ہر اک سمت یہاں خوف کا موسم

بے خوف ہیں کچھ لوگ مگر آپؐ کے دم سے

مجبوری و لا چاری میں مختاری کا دعویٰ

شکوہ نہیں کچھ مجھ کو بھی اربابِ کرم سے

تسلیم و رضا جن کا مقدر ہے مِرے آقاؐ

وہ لوگ یہاں مجھ کو نظر آتے ہیں کم سے


سلطان صبروانی

No comments:

Post a Comment